سکلیشپور ، 13 / اگست (ایس او نیوز) سکلیشپور کے پاس اچنگی علاقے میں ریلوے ٹریکس پر گرا ہوا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے مگر بھاری برسات کی وجہ سے اس جگہ مزید لینڈ سلائڈنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ٹریکس کو صاف کرنے کا کام متاثر ہو رہا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ سکلیشپور میں تیز بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے وہ علاقہ مزید خطرات کا سبب بن گیا ہے جہاں پہلے سے ہی لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ملبہ پڑا ہوا ہے ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ صفائی اور ٹریکس کی بحالی کا کام مزید کئی دنوں تک چلے گا ۔
جس کا مطلب یہ ہے کہ اس روٹ پر چلنے والے ٹرینیں ابھی شروع نہیں کی جا سکیں گی ۔